دبئی اسلامک بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر کا شریعت کے مطابق اسلامی فنانسنگ معاہدہ مکمل کرلیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یہ معاہدہ اسلامک بینک کی قیادت میں عالمی اور علاقائی مالیاتی اداروں کی شراکت پر منبی ہے۔
5 سالہ فنانسنگ سہولت میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی پالیسی بیسڈ گارنٹی شامل ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے یہ پاکستان کے لیے پہلی پی بی جی ٹرانزیکشن ہے۔
خلیج ٹائمز نے بتایا کہ شریعت کے مطابق اسلامی ٹرانچ کل سہولت کا 89 فیصد حصہ ہے۔
دبئی اسلامک بینک واحد اسلامی گلوبل کوآرڈینیٹر ہے جس میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک بھی شامل ہے، جبکہ اس معاہدے میں ابوظہبی اسلامک بینک، عجمان بینک، شارجہ اسلامک بینک نے بھی حصہ لیا ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان پر مالیاتی اداروں کے اعتماد کا ثبوت ہے، اور اسلامی فنانس کے فروغ اور معاشی استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔



















