Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہبازشریف اورفیلڈمارشل سے ترک وفدکی ملاقات، باہمی تعاون کومزید بڑھانے پراتفاق

شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیرسے ترک وزیرخارجہ اوروزیردفاع  نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعادہ کیاگیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اوروزیردفاع یاسر گلرنے دونوں ممالک کے برادارنہ تعلق مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران  وزیرراعظم نے کہاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے غزہ اورایران کے تناظر میں دونوں فریقوں کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ایک بار پھر بھارت سے تنازع کے دوران حمایت پر ترک قوم اور قیادت کا شکریہ اداکیا۔

وزیر اعظم نے 5 ارب ڈالرزکے باہمی متفقہ ہدف حاصل کرنے کے لیے دو طرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔

ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت

شہباز شریف نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی ۔ انہوں نے ترکیہ کو پاکستان کی ساختی اصلاحات اور اقتصادی ترقی میں اشتراک کی بھی دعوت دی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات می شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وفد کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا۔

شہبازشریف نے تجارت،سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں