Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آبادی کا بڑھتا ہوا تناسب نیشنل کرائسز بن چکا ہے، سید مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا بڑھتا ہوا تناسب نیشنل کرائسز بن چکا ہے۔

وزارت صحت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے کانفرس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر سے صحت اور پاپولیشن کے ماہرین مذہبی سکالرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ تشویشناک ہے، پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔

 سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد ہم آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے، پاکستان جلد آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ شرح پیدائش پاکستان میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اقدام، پاکستانی ڈاکٹرز کی قسمت بدل دی

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ملک کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہا ہے، تعلیم، صحت اور روزگار کا نظام بوجھ برداشت نہیں کر پا رہا، ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ فیملی سائز کم کرنا اب قومی ترجیح ہونی چاہیے، شرح پیدائش 3.6 سے کم کر کے 2.0 پر لانا ناگزیر ہے، آبادی کا پھیلاؤ نے قومی منصوبہ بندی کو خطرے میں ڈال دیا، اگر آبادی پر قابو نہ پایا گیا تو ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکے گا۔

متعلقہ خبریں