Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کوجی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم کردارہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آج معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، ہماری پوری توجہ پاکستان کی معیشت کوبہتربنانے پرہے، پالیسی ریٹ آدھا ہوچکا، مہنگائی میں کمی آچکی ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کوجی 20 میں شامل کرناہماراہدف ہے،  2018 میں دنیا کی 24 ویں  بڑی معیشت بن چکےتھے، پی ڈی ایم نےمشکل حالات میں ملک کو سہارا دیا، اور پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور مضبوط روابط قائم ہیں، جبکہ پاکستانی برادری سے ملکردلی خوشی ہوئی، بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی ملک کا سفیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیر اور فلسطین کے حقوق کی حمایت کرے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جو اقدامات ہمارے خلاف کیے ویسا ہی جواب دیا، جبکہ پہلگام واقعہ پر بھارت کوغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر جواب دینےکیلئے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدودبندکردی، بھارتی بیانیےکوعالمی سطح پرپذیرائی نہیں ملی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم روایتی نہیں اقتصادی سفارتکاری پرعمل پیراہیں، پاکستان کے سفارتی تنہائی کاشکار ہونےکے دعوے غلط ثابت ہوئے۔

متعلقہ خبریں