Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بحریہ کے افسران و سویلینز کواعزازات سے نوازنے کی تقریب

پاک بحریہ کے آفیسرز،سی پی اوز/ سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب منعقدہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 13 افسران کوستارہ امتیاز(ملٹری)اور 11 افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری)سے نوازاگیا۔

183 ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز،چیف پیٹی آفیسرزاورسیلرزکوتمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔

60 آفیسرز،ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز،چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اورسویلینز کوچیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر،حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں