Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں چینی مافیا کا راج؛ حکومتی رٹ کھلے عام چیلنج

اسلام آباد: ملک میں موجود چینی مافیا نے حکومتی رٹ کو چیلنج کر دیا۔

حکومت کی جانب سے چینی درآمد کے فیصلے کے باوجود قیمت میں ریکارڈ اضافہ، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت ریکارڈ 2 سو روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں چینی فی کلو  2 سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ جڑواں شہروں میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 196 روپے سے زائد ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے  جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں بھی چینی کی فی کلو قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کرلی، کراچی میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2 سو روپے ہے، جبکہ اوسطاً فی کلو قیمت 192 روپے 54 پیسے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چینی کی قیمتوں پر بڑے اقدام کا فیصلہ

اسی طرح لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے، جبکہ سیالکوٹ میں صارفین کیلئے چینی فی کلو  192 روپے میں دستیاب ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق لاہور میں بھی فی کلو چینی 192 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ ملتان، بہاولپور، سکھر، پشاور میں چینی 190 روپے فی کلو، اس کے علاوہ بنوں، کوئٹہ، خضدار میں فی کلو چینی 185 سے 190 روپے میں دستیاب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں  مجموعی طور پر اوسطاً چینی کی قیمت 188 روپے 44 پیسے ہے، جبکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سے چینی کی فی کلو قیمت 2 سو روپے ہے۔

متعلقہ خبریں