Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امید ہے کہ انشاء اللہ فلسطین اور کشمیر کے عوام پر جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ انشاء اللہ فلسطین اور کشمیر کے عوام پر جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امید کے عالمی دن پر امید افزاء پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمت وحوصلہ کریں توامید کی روشنی یقین کا تمتاتا سورج بن جاتی ہے، امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود، امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی جماعت عوام کی امید بن چکی ہے، اور پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے  کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پرھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پنجاب کے عوام کو اب صحت کی سہولتیں ملے گی، امید ہے کہ پنجاب کے ہر بچہ کو لیپ ٹاپ، ہونہار اسکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی۔

امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کواپنی چھت کا سکھ ملے گا، امید ہے کہ پنجاب کا ہرکسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش اورخوشحال ہوگا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ امید ہمیں مایوسی کے اندھیرے میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کی آس دلاتی  ہے، عوام کو بھی یہی امید تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئے گی تو ہی لیپ ٹاپ، اسکالر شپ، فری میڈیسن ملیں گی۔

متعلقہ خبریں