پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اور کے پی میں متحرک ہونے کے فیصلے کے ساتھ ہی ملکی سیاست میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی پی نے پنجاب اور کے پی میں پارٹی میں شمولیت کے لیے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں نے رابطوں سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دے دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق شہریوں کی خدمت کرتی رہے گی، میئر کراچی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی نے پنجاب میں رابطوں کے لیے مخدوم خاندان کو ٹاسک دے دیا، جبکہ کے پی میں صوبائی قیادت کے مختلف شخصیات سے رابطے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی جانب سے صوبائی قیادت کو رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے، جبکہ کے پی سے جلد پی پی شمولیت سے متعلق بڑی وکٹ گرنے کا امکان ہے۔



















