Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافے کا سلسہ جاری ہے، ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار100 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 944روپے کے اضافے 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے کا ہو گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 11 ڈالرز کے اضافے سے فی اونس 3356 ڈالر ہوگیاہے۔

گزشتہ 3 روز کے دوران ایک تولہ سونا 6600 روپے اور 10 گرام سونا 5659 روپے مہنگا ہوا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں 3 روز میں فی اونس سونے کی قیمت 64 ڈالر بڑھ گئی۔

متعلقہ خبریں