Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئرسیفٹی لسٹ سے نکالا جانا اہم سنگ میل ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئرسیفٹی لسٹ سے نکالا جانا اہم سنگ میل ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا جی آج شعبہ ہوابازی کیلئے اہم دن ہے، پی آئی اے کو برطانیہ میں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی ہے، اگلے مرحلےمیں پی آئی اے کی نجکاری کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئرسیفٹی لسٹ سے نکالا جانا اہم سنگ میل ہے، پابندی کے خاتمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کوسہولت میسر آئے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی اکثریت پی آئی اے کے ذریعے سفر کرتی ہے، پی ٹی آئی دور کے وزیر کےغیرذمےدرانہ بیان کے باعث یہ پابندی لگی تھی، پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوابازی کے وزیر نے اپنے ہی ادارے پر الزام لگایا اور غیرذمےدرانہ بیان کی آج تک کوئی وضاحت نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور کے وزیر ہوابازی کےغیرذمے درانہ بیان سے قومی ایئرلائن کو اربوں کا نقصان پہنچا، غیرذمےدرانہ بیان سے قومی وقاربھی مجروح ہوا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی آئی اے انٹرنیشنل روٹس بحال کر کے نجکاری کریں گے، اگلے مرحلے میں پی آئی اے کی نجکاری کرنے جارہے ہیں، عالمی ریگولیٹرز کے شکرگزار ہیں جن کی رہنمائی سے سنگ میل عبور کیا۔

متعلقہ خبریں