Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ محمود بری، یاسمین راشد،میاں محمودالرشید اور اعجازچوہدری کو 10 سال قید کی سزا

شاہ محمود بری،یاسمین راشد، میاں محمودالرشیداور اعجازچوہدری کو 10 سال قیدکی سزا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شیر پاو پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سنادیا۔ ‏

عدالت نے ملزمان کے خلاف مقدمے کے جیل ٹرائل میں فیصلہ محفوظ کیاتھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ۔

پراسیکیوشن کی جانب سے 61 گواہوں کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ شاہ محمود قریشی، عمرسرفراز،اعجاز چوہدری،یسمین راشد ،میاں محمودالرشید سمیت14 لیڈران مقدمے میں نامزدہیں۔

ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل کر لئے گئے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاہ محمودقریشی اوت حمزہ عظیم سمیت چھ ملزمان کو بری کردیا۔
عدالت نے ملزم علی حسن ،افضال عظیم پاہٹ،عمرسرفراز،خالدقیوم،ریاض حسین کوبھی 10 سال سزاکا حکم سنایا۔رانا تنویرِ ,حمزہ عظیم پاہت، اعزاز رفیق٫افتخار اور زیاد کو بھی بری کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں