اسلام آبادایکسپریس کی 6 بوگیاں الٹ گئیں ،27 مسافر زخمی،امدادی کارروائیوں کے بعد تمام مسافروں کو ٹرین سے نکال لیاگیا۔حادثہ کالا شاہ کاکو اتحاد کمیکل فیکٹری کے قریب پیش آیاتھا۔
مسافروں کو ریلوے نے بسوں پر منزل کی جانب روانہ کر دیا۔ مسافروں کو پانی اور کھانا فراہم کیا گیا۔ٹریک کو کرینوں کی مدد سے کلیئر کیا جا رہا ہے
ٹرین لاہور سے روالپنڈی جا رہی تھی ۔حادثے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو ٹیمیں اور محکمہ ریلوے کے ملازمین موقع پرپہنچ گئے تھے۔
امدادی ٹیموں نے ٹرین کو کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا۔بوگی میں پھنسے ہوئے55 سالہ مجاہد حسین کو بھی نکال لیا گیا۔ ایک اور پھنسے ہوئے شخص کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کااظہارکیاہے۔انہوں نے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
قبل ازیں وزیرریلوے حنیف عباسی کہاہے کہ امدادی کاموں میں پنجاب حکومت کی پوری سپورٹ حاصل رہی۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریلوے کا عملہ جائے حادثہ پر فوری پہنچ گیا۔ ان کا کہناہے کہ چند گھنٹوں میں امدادی کارروائیاں مکمل کر لی جائیں گی
وزیر ریلوے نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح زخمیوں کو اسپتال پہنچانا ہے۔
ترجمان ریسکیوپنجاب کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو ٹرین حادثہ کی اطلاع ساڑھے 7 بجے کال موصول ہوئی۔
6ایمرجنسی وہیکل اور 27 ریسکیور نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔زیادہ تر مسافروں کو خراشیں اورمعمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی طور پر 27 لوگوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی تھی۔
اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ، متعدد بوگیاں اُلٹ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری،ٹرین کی صرف تین بوگیاں بچیں، باقی الٹ گئی ہیں، مسافر۔۔۔!!! pic.twitter.com/P8V9EXQShw
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 1, 2025



















