پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر2روزہ پورٹ سیکیورٹی اورہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقادکیاگیا۔
مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اوردیگر قانون نافذکرنے والے ادارے شریک تھے۔
مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔
مشق مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی جن کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مواصلاتی صلاحیت، صورتحال سے آگاہی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مربوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
یہ مشق بحری اثاثوں کے تحفظ اور تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پاک بحریہ اور متعلقہ اداروں کے عزم کی مظہر ہے۔
#ISPR
Rawalpindi, 8 August 2025Under the auspices of the #Pakistan Navy, a two-day Port Security and Harbor Defence Exercise was conducted at Karachi and Port Qasim.
The exercise involved the Pakistan Navy’s Coastal Command, Pakistan Maritime Security Agency, Karachi Port… pic.twitter.com/Il9Y4H1gDe
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) August 8, 2025



















