Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوم آزادی کی مرکزی تقریب ، وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان

یوم آزادی کی مرکزی تقریب جناح اسپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے۔ جس میں صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر موجود ہیں۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اہم قومی شخصیات اور غیر ملکی مہمان بھی شریک ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو نئی قوم ابھر کر سامنے آئی۔

 وزیراعظم  شہبازشریف نے آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن کی طویل تاریخ ہے

شہبازشریف نے کہاکہ ہمارے بزرگوں کی قربانیاں ہر جگہ نظر آتی ہیں، یہ صرف آزادی کی جنگ نہیں،دوقومی نظریے کی فتح تھی۔

وزیراعظم  نے کہاکہ قائداعظم، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے قائدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے  جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نےجھوٹےالزام کی آڑلےکرپاکستان پرحملہ کیا۔وزیراعظم  کہاکہ بھارت کو گھمنڈ تھا کہ وہ طاقت کی بدولت پاکستان کو زیر کرے گا۔

ان کاکہناتھاکہ 4دن میں بھارت کا غرور مٹی میں مل گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ  دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے بہادر سالارہیں۔انہوں نے کہاکہ جوانوں نے بھارت کو وہ سبق سکھایا کہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر قوم کے عظیم بیٹے ہیں،بہادرجوانوں نے سیسہ پلائی دیواربن کردشمن کامقابلہ کیا۔

ان کاکہناتھاکہ فیلڈ مارشل نے ایسی جنگی حکمت عملی بنائی جس کا اعتراف دوست اور دشمن سب کرتے ہیں۔

اس موقع پرمسلح افواج شاندارپریڈ اور فضائی مظاہرے کا اہتمام کیاگیا۔ جبکہ وزیراعظم معرکہ حق یادگار کی نقاب کشائی بھی کی۔

بھارت کیخلاف تاریخی فتح اورآزادی کے موقع پرقوم دہری خوشی کا اظہار کررہی ہے۔تمام شہروں، گلیوں اور محلوں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا دیاگیاہے۔

قومی اسمبلی میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔

 تقریب میں ملکی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر دہرایاگیا۔

یومِ آزادی کی خوشی میں ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ گلی گلی شہر شہرمیں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے ۔

شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈمیں عوام کے لیے معرکہ حق میں استعمال ہونے والے طیارے، ٹینک، توپیں، ریڈارز اور دیگر عسکری ساز و سامان کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں