Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت نے مختلف کٹیگریز کی مد میں قرضوں پر شرح سود 17.74 مقررکردیا

وفاقی حکومت  مالی سال 2024-25 کے لیے ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز پر مارک اپ ریٹ 17.74 مقرر کر دیا۔

 وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبائی حکومتوں کو کیش ڈویلپمنٹ لونز پر بھی 17.74 فیصد مارک اپ وصول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بلدیاتی اداروں، مالیاتی و غیر مالیاتی اداروں اور کارپوریشنز کے قرضوں پر بھی شرح سود 17.74 فیصد طے کرلیا گیا ہے، جبکہ کمرشل محکموں میں وفاقی حکومت کی سرمایہ کاری پر بھی یہی شرح لاگو ہوگی۔

گاڑی اور ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس پر بھی 17.74 فیصد سالانہ مارک اپ عائد ہوگا، واضح رہے کہ  گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں شرح سود میں معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد شرح سود  17.84 سے کم ہو کر 17.74 فیصد ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں