ٹرانسجینڈرکے ایجنڈے کو پروموٹ کرنےکے لئے فنڈنگ آ رہی ہے ۔ بزنس ویمن ماریہ بھی نے کہاہے کہ لاہور میں منعقد ہونے والی پارٹی نازیبا تھی۔
پروگرام بول رپورٹس ود بتول راجپوت میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر لوگ پارٹی کے کلپس بھیج رہےتھے۔
ان کا کہناتھاکہ امریکا،یورپ میں ایسی پارٹیاں ہوتی ہیں مگر یہ لاہور ہے۔ماریہ بی نے کہاکہ ٹرانسجینڈر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ وہ ٹرانسجینڈرز ہیں جو امریکا میں خواتین کو گھروں میں زیادتی کا نشانہ بناتےہیں۔ ان کا کہناتھاکہ میں نے ان کے خلاف آگاہی مہم چلائی۔
ماریہ بی نے کہاکہ گرو چیلا بچوں کو جسم فروشی پر لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ ویڈیو لاہور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عام تھی ،پھر اس کو سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔
ان کاکہناتھاکہ بیہودہ پروگرام کرنے والوں نے خود اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا،میں یہ پرفارمنس دیکھ کر ہل گئی تھی۔
ماریہ بی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے شہروں میں اسطرح کی چیزیں ہوں تو یہ بہت غلط ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹرانسجینڈرز کی متنازع محفل اجازت نامہ لے کرسجائی گئی تھی۔ ماریہ بی نے متنازع محفل کی ویڈیوز اوراجازت نامہ لے کر محفل منعقد کرنے کی اطلاعات کا انکشاف کیاتھا۔
یہ ویڈیوسامنے آنے پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔ منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑریاتھا۔



















