Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں ایک اور سیلابی ریلے کا خدشہ؛ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، جس کے بعد پاکستان میں مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق  کہ بھارت نے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور سے نیچے ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا ہے، پاکستان کو بھارتی ہائی کمشنر نے ہائی فلڈ الرٹ سے آگاہ کردیا، وزارت آبی وسائل کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز، دیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج کے بعد چناب میں بھی پانی چھوڑ دیا

وزارت آبی وسائل کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب کے 4 ہزار 100 دیہات میں سیلاب سے 41 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں