Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ گل پلازہ کیس میں مزید پیش رفت سامنے آگئی

سندھ فارنزک ڈی این اے لیبارٹری کی جانب سے رزلٹ دینے کا سلسلہ جاری

کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ مقام پر جاری سرچ اور ریکوری آپریشن کے دوران ایک اور میت کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کر لی گئی ہے۔

سندھ فارنزک ڈی این اے لیبارٹری کی جانب سے رزلٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے اور شناخت نہ ہونے والی لاشیں ایک ایک کر کے ڈی این اے کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہیں۔

تازہ رزلٹ میں ناقابل شناخت لاش کی شناخت عبدالحسیب ولد عبدالوحید کے نام سے کی گئی۔

آپریشن ٹیم کو ملبے تلے دبی مزید دو افراد کی باقیات بھی مل گئی ہیں۔ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب 73 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن تاحال مکمل نہ ہوسکا، مزید انسانی باقیات برآمد

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جا چکی تھی، جس کے بعد آج شناخت ہونے والی میت کے ساتھ شناخت شدہ میتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر اب کل شناخت شدہ لاشوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

شناخت کے عمل کی نگرانی اور انچارج پراجیکٹ عامر حسن کر رہے ہیں جبکہ سرچ اور ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version