Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک افغان صورتحال؛ ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

جوابی حملوں میں 133 طالبان جنگجو ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے

راولپنڈی: پاک افغان صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج پریس کانفرنس کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 4 بجے اہم پریس کانفرنس میں پاک افغان صورتحال پر بریف کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات افغان طالبان رجیم کی مبینہ بلااشتعال کارروائی کے ردعمل میں پاکستان کی جانب سے ’’آپریشن غضب للحق‘‘ جاری ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی حملوں میں 133 طالبان جنگجو ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ افغان طالبان کے متعدد فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، توپ خانے اور چوکیوں کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری؛ 133 افغان طالبان ہلاک، 27 پوسٹیں تباہ، 9 پر قبضہ

متعلقہ خبریں