وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باعث خوشی ہے کہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کے دورے پر ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے سہ ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکیہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آپ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باعث خوشی ہے کہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کے دورے پر ہوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدر اردوان سے ملاقات ان کے باعث مسرت ہے۔



















