Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں شدید گرمی، پارہ 40 ڈگری کو چھوگیا

کراچی میں آج دن بھر تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں معطل رہے گی

شہرقائد اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد ہے  جس سے گرمی کی شدت 46 تا 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہےخصوصاً جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن بھر تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں معطل رہے گی جس سے  شدید حبس کی کیفیت محسوس کی جائے گی۔

شہرقائد میں حالیہ گرمی کی لہر کل تک بدستور برقرار رہے گی جبکہ کل بھی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تیز دھوپ کے اوقات میں گھروں سے بلاضروت نکلنے سے گریز کریں پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

 

متعلقہ خبریں