Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فتنہ الخوارج کی جانب سے سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کرنے کا سلسلہ جاری

خوارج نے اپنی روایتی بزدلانہ روش اپناتے ہوئے خوف وہراس پھیلانے کے لیے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا

فتنہ الخوارج کی جانب سے سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

4 مئی کی شام خوارج نے بارود سے بھری گاڑی جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک کے بازار میں دھماکے سے اڑا دی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال وانا کی انتظامیہ نے خوارج کے خود کش حملے میں زخمی 14 سول افراد کی فہرست جاری کردی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کی انتظامیہ کے مطابق خوارج کے خودکش حملے میں 4 بچوں سمیت 14افراد زخمی ہوئے جن میں 8سال کی معصوم بچی بھی شامل ہے۔

انتظامیہ کے مطابق خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک سے ہے۔

اس سے قبل بھی خوارج کے نورڑ میں حملے میں 3 شہری شہید اور 11زخمی ہوئے جن میں 2حافظِ قرآن بچے شامل تھے۔ بنوں کینٹ پر حملے میں 22 شہری شہید ہوئے، ٹانک، باڑہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں بھی سویلین آبادی کو بارہا نشانہ بنایا گیا۔

ماہرین کے مطابق خوارج نے اپنی روایتی بزدلانہ روش اپناتے ہوئے خوف وہراس پھیلانے کے لیے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، خوارج سیکیورٹی فورسز کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے اور بزدلی چھپانے کے لیے معصوم شہریوں کا خون بہاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں