Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوکین کوئین انمول پنکی کے خلاف لاہور میں پانچواں مقدمہ منظرعام پرآگیا

ملزمہ کے خلاف کوٹ لکھپت، وحدت کالونی، لیاقت آباد، اقبال ٹاون اور گجر پورہ میں مقدمات سامنے آچکے ہیں

کوکین کوئین انمول پنکی کے خلاف لاہور میں رات گئے پانچواں مقدمہ منظرعام پرآگیا جو کہ 2018 میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گجر پورہ پولیس نے 2018 میں منشیات فروش نواز کو پکڑا تھا جس کے قبضے سے 1100گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ ملزم کے بیان کے مطابق وہ انمول عرف پنکی سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا پنکی ڈیفنس میں واقع اپنی رہائشگاہ سے منشیات فراہم کرتی تھی۔

ملزمہ کے خلاف کوٹ لکھپت، وحدت کالونی، لیاقت آباد، اقبال ٹاون اور گجر پورہ میں مقدمات سامنے آچکے ہیں۔

پولیس نے ایک بھی مقدمےمیں ملزمہ انمول پنکی کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی تفتیشی ٹیم نے ملزمہ کو کسی مقدمے میں اشتہاری قرار دیا۔

متعلقہ خبریں