Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور میں نجی ٹیوشن سینٹرز اور ہوم اکیڈمیز کے جامع سروے کا فیصلہ

ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا میکانزم جلد تیار کر لیا جائے گا

لاہور میں نجی ٹیوشن سینٹرز اور گھروں میں قائم اکیڈمیز کا باقاعدہ سروے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سی او ایجوکیشن لاہور کے مطابق شہر بھر میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہوم بیسڈ ٹیوشن سینٹرز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

سی او ایجوکیشن لاہور نے بتایا کہ یہ سروے تین روز کے اندر مکمل کیا جائے گا جس کے دوران عمارتوں کی حالت، وہاں زیرِ تعلیم بچوں کی تعداد اور دستیاب سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گھروں میں چلنے والے ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کے لیے ایک باقاعدہ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ تمام اداروں کو محکمہ تعلیم کے دائرہ کار میں لایا جا سکے۔

طارق محمود کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کی ہدایت پر ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا میکانزم جلد تیار کر لیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے ایک جامع حکمت عملی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version