Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

70 سال کی تاریخ میں معرکہ حق جیسی کامیابی کبھی نہیں ملی، خواجہ آصف

دنیا میں پاکستان امن کےعلمبردار کے طور پر جانا جا رہا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کی دنیا معترف ہے 70 سال کی تاریخ میں معرکہ حق جیسی کامیابی کبھی نہیں ملی۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان امن کےعلمبردار کے طور پر جانا جا رہا ہے اور اب ہر محاذ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہمیں قومی شناخت بنانے کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی علم کے حصول کے لیے انسان کی ساری زندگی بھی کم ہے جو تعلیم کا معیار ہونا چاہیے اس کے مطابق نہیں دی جارہی۔

متعلقہ خبریں