اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریب میں شرکت کی، حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے حکومتِ ایران اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر کی بصیرت، مدبرانہ قیادت اور ایران سمیت پورے خطے پر ان کے گہرے اثرات کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی، ایرانی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کے لیے میرے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی موجود تھا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شامل تھے۔
Paid my respects and conveyed deepest condolences on behalf of the Government and people of Pakistan, to the Government and brotherly people of Iran at the funeral ceremony of the late Supreme Leader of the Islamic Republic of Iran, Shaheed Ayatollah Sayyed Ali Khamenei.
The… pic.twitter.com/b8QjqbCssa
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 4, 2026
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی شامل تھے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک برادر ہمسایہ ملک کی حیثیت سے پاکستان اس غم کی گھڑی میں ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔



















