آئی ایس پی آر کے زیراہتمام پاکستان بھر کے طلبا وطالبات کے لیے سمرکیمپ 2026 کاانعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آرسمرکیمپ 2026 میں پاکستان بھرکے18سےزائد اسٹیشنزسے4 ہزارسے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے، سابق سینیٹر اور تجزیہ کار جاوید جبار نے سمرکیمپ 2026 کے شرکا کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست کے دوران پاکستانیت اور تحریک آزادی کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی گئی۔
سابق سینیٹر اور تجزیہ کار جاوید جبار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان دنیا کی تاریخ کا ایک منفرد واقعہ تھا جو قائداعظم کی بصیرت، ثابت قدمی اور سیاسی حکمتِ عملی کے باعث ممکن ہوا۔
سابق سینیٹرجاوید جبار نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان کی غیور قوم نےعزم اور قربانی سے ایک مضبوط ریاست کی بنیاد رکھی پاکستان کی تہذیبی و تاریخی شناخت نہ صرف وادی سندھ بلکہ مہرگڑھ جیسی ہزاروں سال قدیم تہذیبوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ذہانت، ہمدردی، مہمان نوازی،رواداری اور منفرد قومی شناخت کے باعث دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔
مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر جاوید جبار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اصولی اور مستقل حمایت کی ہے پاک فوج کے افسران جوانوں کے شانہ بشانہ اگلے مورچوں پر لڑتے ہیں اور افسران کی شرحِ شہادت دنیا کی افواج میں سب سے زیادہ ہے۔
آئی ایس پی آرکا سمرکیمپ نوجوانوں میں قومی شعور ،مثبت اقدار اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک اہم ترین پیشرفت ہے۔



















