Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، پاکستان ایک سال کے لیے صدارت سنبھالے گا

اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ، روس صدر ولادی میر پیوٹن اور ایرانی صدرمسعود پزشکیان  بھی شرکت ہیں

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت نے اعلامیے پر دستخط کردیئے۔

وزیراعظم شہبازشریف، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر پیوٹن، ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے بھی اعلامیے پر سائن کئے۔ پاکستان آئندہ سال ایس سی او سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

 اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف کے مرکزی ہال پہنچنے پر کرغیزستان کے صدر نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا۔

اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ، روس صدر ولادی میر پیوٹن اور ایرانی صدرمسعود پزشکیان  بھی شرکت ہیں۔ اجلاس کے آغاز سے پہلے عالمی رہنماؤں  نےگروپ فوٹو بھی بنوایا۔

چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سمیت تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے رہنما وسطی ایشیائی ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں چین، روس اور چار وسطی ایشیائی ریاستوں نے ایک سیکیورٹی فورم کے طور پر قائم کی تھی۔ گذشتہ 25 برسوں میں اس کا حجم اور اثر و رسوخ تو بڑھا ہے

اب اس تنظیم میں 10 ممالک شامل ہیں، روس، چین، انڈیا، ایران، پاکستان، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان۔ اس کے علاوہ کئی دیگر ممالک ’ڈائیلاگ پارٹنر‘ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version