Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر؛ نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع

نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ڈیڈ لائن 25 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے

کراچی: ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے عمرہ زائرین کے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ویکسینیشن کی شرط پر عمل درآمد کی ڈیڈ لائن 25 ستمبر 2026 کو صبح 10 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد اور متعلقہ اداروں کی درخواست پر یہ ڈیڈ لائن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ہوگا۔

ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سارا سعید کے مطابق عمرہ زائرین، ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد اور سعودی عرب میں 6 ماہ سے زائد قیام کرنے والوں کے لیے انفلوئنزا، میننجائٹس اور پولیو ویکسین لازمی ہیں۔

ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ حکام، ایئرلائنز اور دیگر اداروں کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version