کراچی میں بلوچ گرڈ اسٹیشن کے ایک محدود حصے میں علی الصبح آگ لگ گئی جس کے بعد کے الیکٹرک اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بلوچ گرڈ اسٹیشن کے ایک محدود حصے میں علی الصبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا ہے۔
کےالیکٹرک کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے جہاں ممکن ہو بیک فیڈنگ کے ذریعے عارضی سپلائی فراہم کی جارہی ہے۔
