Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور موٹروے کل رات 11 بجے سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

موٹروے ایم ون کے تمام متعلقہ انٹرچینج بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے، ترجمان

اسلام آباد: موٹروے پولیس کے مطابق کل شام سے موٹروے ایم ون اسلام آباد سے چھچھ انٹرچینج تک اور ایم 14 ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے بند رہے گی جب کہ تمام متعلقہ انٹرچینجز بھی بند رہیں گے۔

موٹروے پولیس کے مطابق پشاور موٹروے کل رات 11 بجے سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کل شام سے موٹروے ایم ون اسلام آباد سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے بند رہے گی۔

موٹروے ایم ون کے تمام متعلقہ انٹرچینج بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

موٹروے پولیس کے مطابق کل شام سے موٹروے ایم 14 ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے بند رہے گی۔

موٹروے پولیس نے جڑواں شہروں سے پشاور موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کو سفر سے گریز اور سفر مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا تھا جی ٹی روڈ اٹک خورد کے مقام پر بھی دونوں اطراف سے بند رہے گی جب کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان موٹروے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version