Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ رشتے کا ثبوت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد میں سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ رشتے کا ثبوت ہے۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک سعودی دوستی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

پروقارتقریب میں وفاقی وزراء، سفیروں، مذہبی اسکالرز اور اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاک سعودی تعلقات کو تاریخی، مضبوط اور ناقابل شکست قرار دیا اور کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس پاکستان کے لیے سب سے مقدم ہے، سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سعودی ناظم الامور نایف بن حمود بن ملافخ نے بھی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے، سعودی ترقی پردستاویزی فلم اور آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ پاک سعودی دوستی کے منفرد ثقافتی رنگ اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ دھنوں پر مشتمل شاندار میوزیکل فیوژن بھی پیش کیا گیا۔

تقریب میں اردو اور عربی میں پیش کیے گئے نغمے “ایک دوجے کے دل اور جان، سعودیہ پاکستان” کو شرکاء نے خوب سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version