دیگر شہروں کی طرح کراچی کے نوجوانوں نے بھی نئے صوبے کے قیام کی بھرپورحمایت کردی ہے ان کے مطابق نئے صوبوں کا قیام مؤثر انتظامیہ، متوازن ترقی اور دہلیز پر بنیادی سہولیات کی ضمانت ہے۔
کراچی کے شہریوں کا نئے صوبے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے پاکستان کو نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے۔
شہریوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف ممالک کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ کئی ممالک میں انتظامی نظام بہتر انداز میں تقسیم کیاگیاہے کراچی کے نوجوان بہتر حکمرانی کے لیے مؤثر انتظامی تقسیم کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔
نئے صوبے کے قیام سے عوام کو بہتر انتظامی رسائی، معاشی خود مختاری اور ترقی کے نئے مواقع میسر آنے کی امید ہے۔

















