Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے حکومتی وفد سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی

حکومتی وفد سے ملاقات کل دن 12 بجے اسپیکر آفس میں ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کو قبول کرلیا ہے جس کے بعد حکومتی اور پی ٹی آئی وفود کے درمیان کل دن 12 بجے اسپیکر آفس میں ملاقات ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی وفد سے ملاقات کل دن 12 بجے اسپیکر آفس میں ہوگی۔

 

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے ملاقات کا پیغام موصول ہوا جسے پی ٹی آئی نے قبول کرلیا ہے۔

اس پیش رفت سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں ملاقات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس پر حکومت نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

حکومت کی جانب سے اسپیکر آفس میں ملاقات کی دعوت اسی مذاکراتی پیشکش کے جواب میں دی گئی ہے جس کے بعد دونوں فریقین کے وفود کی ملاقات طے پاگئی ہے۔

متعلقہ خبریں