Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شجاعت کی لازوال مثال؛ مجاہدہ حسین بی بی شہید کا 79واں یومِ شہادت

مجاہدہ حسین شہید نے آزادی کشمیر کے لیےعزم، ہمت اور دلیری کی نئی داستان رقم کی

آزادی کشمیر کی جدوجہد میں شجاعت اور قربانی کی لازوال مثال قائم کرنے والی مجاہدہ حسین بی بی شہید کا آج 79واں یوم شہادت ہے۔

1947ء میں مجاہدہ حسین شہید نے آزادی کشمیر کے لیےعزم، ہمت اور دلیری کی نئی داستان رقم کی، وہ 5 آزاد کشمیر رجمنٹ میں سپاہی کے طور پر بھرتی ہوئیں۔

4 اور 5 اکتوبر1947 کی درمیانی شب مجاہدہ حسین شہید اُس ہراول دستے کا حصہ بنیں جس کے پاس چند ہی تلواریں اور بندوقیں تھیں، دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے مجاہدہ حسین شہید نے7 اکتوبر1947ء کو جام شہادت نوش کیا۔

مجاہدہ حسین شہید کو ان کی عظیم قربانی کے اعتراف میں تمغہ مجاہد حیدری سے نوازا گیا۔

آزادی کشمیر کے لیے ان کی جدوجہد عزم، ہمت، دلیری اور قربانی کی ایک نمایاں داستان کے طور پر یاد کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں