ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور عالمی کاروباری روابط کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
سیکریٹری ایس آئی ایف سی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین اور پولیٹیکل اکنامک سیکریٹری سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے نئے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے پاکستان کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری امکانات اور کاروباری استعداد بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کے عالمی اقتصادی روابط، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔
