Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور میں موبائل سروس اچانک معطل، شہری رابطے سے محروم

موبائل سروس کی اچانک معطلی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں

شہر کے مختلف علاقوں میں تمام نجی موبائل کمپنیوں کی سروس اچانک معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں موبائل فون کے سگنلز غائب ہونے سے وائس کالز اور موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

موبائل سروس کی اچانک معطلی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ انتظامیہ یا متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version