اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 9 اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں، پریمیم، پلاٹس ریٹس اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
