پاکستان نے حوثی ملیشیا سے فوری طور پر دہشت گرد حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ مکہ معاہدے اور اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کے مطابق سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے علاقے کے دفاع، عوام کے تحفظ اور شہروں و اہم تنصیبات کو خطرات سے محفوظ رکھنے کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
🔊PR No.2️⃣8️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Strongly Condemns the Latest Terrorist Attack by the Houthi Militia Targeting King Khaled International Airport, Riyadh
🔗⬇️ https://t.co/rvMZkHLhp8
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 11, 2026
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ایسے اقدامات کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرے جو بے گناہ جانوں کو خطرے میں ڈالتے اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔
