Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا حوثی ملیشیا سے فوری طور پر دہشت گرد حملے بند کرنے کا مطالبہ

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، ترجمان

پاکستان نے حوثی ملیشیا سے فوری طور پر دہشت گرد حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان  نے کہا کہ مکہ معاہدے اور اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کے مطابق سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ترجمان  نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے علاقے کے دفاع، عوام کے تحفظ اور شہروں و اہم تنصیبات کو خطرات سے محفوظ رکھنے کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ایسے اقدامات کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرے جو بے گناہ جانوں کو خطرے میں ڈالتے اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version