کوئٹہ: پاک آرمی ایوی ایشن کا تربیتی مشاق طیارہ کوئٹہ کے قریب نوا کلی کے مقام پر کریش ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
