Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی

ٹرین حادثہ صبح سوا پانچ بجے پیش آیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابر ایکسپریس کی ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اس حاد ثے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین حادثہ صبح سوا پانچ بجے پیش آیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد متاثرہ مسافر اپنے سامان کے ساتھ پٹری کے کنارے بیٹھے ہیں جبکہ اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے، ملتان ڈویژن انتظامیہ جائے حادثہ پر موجود ہے۔

ایک مسافر کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی روہڑی کے قریب بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ درست کیے گئے تھے، اس بیان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور یہ بھی واضح نہیں کہ اس کا حادثے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

بعض ذرائع نے حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار تیز ہونے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

 خیال رہے کہ پچھلے 2 ہفتوں کے دوران مسافر ٹرینوں کو پیش آنے والا یہ چوتھا واقعہ ہے، 30 ستمبر کو راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی کھاریاں کے قریب پٹری سے اتر ی تھی۔ اگلے ہی دن کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس جبکہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پٹری سے اتریں۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس میں 500 سے 600 لوگ سوار تھے، اب تک 13 بوگیاں کلیئر کر دی گئی ہیں، مزید بوگیوں میں آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version