Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور اسکول حادثہ، فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی کا اظہار افسوس

معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے بچوں اور ٹیچر کے جاں بحق ہونے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ انہوں نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور حکومت و متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اسکول کی چھت گرنے کا دل خراش حادثہ پوری قوم کے لیے رنج و غم کا باعث ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور کارکنان سانحے کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے بھی زخمی بچوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں اور ٹیچر کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ خبریں