پشاور اسکول سانحے میں بچوں کی شہادت پر عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور سابق صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی۔
پشاور دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پرعوام اور اساتذہ نےاپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں، پولیس اور پاک فوج کی بروقت کارروائی سے متعدد معصوم بچوں کی جانیں بچ گئیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بچے کی جان قیمتی ہے، اسکول انتظامیہ کو بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔
اساتذہ نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں علاقے میں کوئی سرکاری اسکول تعمیر ہوا نہ ہی تعلیمی سہولیات فراہم کی گئیں، سابق صوبائی حکومت نےتعلیم کے بلند بانگ دعوے کیے مگر اسکولوں کے لیے مؤثر قوانین اور نگرانی کا نظام تک موجود نہیں تھا۔
پشاور اسکول سانحے نے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت، بچوں کے تحفظ اور حکومتی نگرانی کے نظام کی اہمیت اجاگر کردی۔
















