Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کوشکست دے کر خواتین کے لیے مثال قائم کردی

پلوشہ شہزادی کا اگلا ہدف مقابلے کا امتحان پاس کرکے مجسٹریٹ بن کر ملک کا نام روشن کرنا ہے

کوئٹہ کی باہمت بیٹیپ نے معذوری کوشکست دے کر خواتین کے لیے مثال قائم کردی۔

چارسال کی عمر میں پولیو کا شکارہونے والی پلوشہ شہزادی نے محنت اوربلند عزم سے ہائی کورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے بایاں بازو اورپاؤں مفلوج ہونے کے باوجود پلوشہ شہزادی نے تعلیم جاری رکھی اور وکالت کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

بلند حوصلہ نوجوان وکیل پلوشہ شہزادی نے بتایا کہ وکالت کا پیشہ اختیار کرنے کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی آج ان کی صلاحیتوں اورمحنت کا اعتراف کرتے ہیں معذور افراد بھی قانون کے شعبے میں اپنا مقام بناسکتے ہیں، اہلخانہ کی سپورٹ ہوتوکچھ بھی ناممکن نہیں۔

کوئٹہ کی باصلاحیت بیٹی پلوشہ شہزادی کا اگلا ہدف مقابلے کا امتحان پاس کرکے مجسٹریٹ بن کر ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

Exit mobile version