Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کی قلعہ سیف اللہ میں کارروائی؛ فتنہ الخوارج کا اہم کمانڈر جہنم واصل

دہشت گرد کمانڈر دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں سیکیورٹی فورسز  نے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے  فتنہ الخوارج کا دہشت گرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا اور 2024 سے دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کررہا تھا۔

دہشت گرد کمانڈر غیر مقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں مستقل رہائش فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہا تھا خارجی عادل شاہ عرف درویش 2022 اور 2023 سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کے لیے بھتہ خوری میں ملوث رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی کمانڈر کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 19 ایف آئی آرز درج تھیں اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version