Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران میں مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے

‘پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے’

مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران میں ہونے والے چار ملکی اجلاس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات ایران اور تینوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران آج تہران میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ سیکیورٹی اور فوجی حکام کی میزبانی کر رہا ہے جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران بھی اس ملاقات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس میں فلسطین، لبنان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوگی جبکہ ایران کے خلاف امریکی جنگ سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ تہران مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے حکام کی میزبانی کے لیے پُرجوش ہے اور ان کا کھلے دل سے استقبال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version