Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوئی سدرن گیس کا موسم سرما کا شیڈول جاری

جاری کردہ شیڈول کے مطابق ناشتے کے لیے صبح 6:30 سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کا موسم سرما کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں کراچی سمیت سوئی سدرن کے صارفین کے لیے کھانا پکانے کے اوقات مقرر کر دیے گئے ہیں۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق ناشتے کے لیے صبح 6:30 سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جبکہ دوپہر کے کھانے کے لیے 12 بجے سے 2:30 بجے دوپہر تک گیس دستیاب ہوگی۔

اسی طرح رات کے کھانے کے لیے شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت پر گھریلو صارفین کو گیس فراہمی میں ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں