Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی فوڈ اسٹریٹ آنے والے شہریوں کیلئے ٹریفک پلان تیار

‘ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پارکنگ پوائنٹس مختص کیے جائیں گے’

کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی فوڈ اسٹریٹ آنے والے شہریوں کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیرِ صدارت اجلاس میں سندھی مسلم سوسائٹی فوڈ اسٹریٹ کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوڈ اسٹریٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی اور پولیس گشت کو مؤثر بنایا جائے گا۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پارکنگ پوائنٹس مختص کیے جائیں گے اور رش کے اوقات میں اضافی ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے۔

اس کے علاوہ بھکاریوں کی روک تھام کے لیے اینٹی بیگر یونٹ بھی کارروائی کرے گا۔

ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق شہریوں اور خاندانوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں