Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ انصاری کی جانب سے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو خراج عقیدت پیش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وحید مراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس بار پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے ساتھ اپنی ایک نایاب تصویر پوسٹ کی ہے۔

[embedpost slug=” 233744″]

بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ تصویر سال 1983ء کی ہے جب میں نے مسٹر وحید مراد اور میڈم فردوس کے ساتھ ایک شو کا انعقاد کیا تھا۔‘

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ لیجنڈری اداکار وحید مراد اور میڈم فردوس کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 جبکہ یہ تصویر کسی شو کی ہے جس کی بشریٰ انصاری میزبانی کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس تصویر کے حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ انصاری نے پاکستان کے تین لیجنڈز کو ایک تصویر میں دِکھا کر سب کوخوش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر گائیکی کی ملکہ میڈم نور جہاں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی تھی

متعلقہ خبریں